عوام کی جان ومال کا تحفظ اور میرٹ اور انصاف اولین ترجیح ہے؛ ڈی پی او محمد نوید

47

 

بھکر،30اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او  محمد نوید نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ اور میرٹ اور انصاف اولین ترجیح ہے، ایس ڈی پی اوز وایس ایچ اوز تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات سن کر ان کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصب اور اختیارات عوام کو ضلع میں امن و امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے مختص ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر آفس میں آنیو الے شہریوں کو خود سنیں اور ان کے مسائل اور شکایات کا قلیل وقت میں ازالہ جاری رہے۔

ڈی پی او  محمد نوید نے اس موقع پر شہریوں کے درخواستیں سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔انہوں نے سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کے لیے بھی ہدایات جاری کیں جس میں سرکلز اور تھانہ کی سطح پر شہریوں کو میرٹ  اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا گیا۔