جلالپورپیروالا؛سول سوسائٹی، ٹریفک پولیس کے تعاون سے شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم

13

جلالپورپیروالا،30اکتوبر(اے پی پی ):ٹریفک وارڈن پولیس اور سول سوسائٹی کے مشترکہ تعاون سے نجی پٹرولیم پمپ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے، تقریب میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔

میڈیا  بریفنگ کے دوران انچارج ٹریفک وارڈن پولیس سیکٹر جلالپورپیروالا انسپکٹر محمد شمس کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو ٹریفک آگاہی دینے کےلیے بھر پور کوشش کررہے ہیں، سوشل میڈیا سمیت اس حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ لوگ ہیلمٹ کا استعمال کریں جس سے ان کی جان کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی حکام کی ہدایت پر یکم نومبر سے نو ہیلمٹ نو رائیڈ مہم شروع کررہے ہیں جو ہیلمٹ نہیں پہنے گا اس کا موٹر سائیکل بند کیا جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، شہریوں نے ٹریفک وارڈن پولیس کے ان اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔