نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ اور گورنر  نے خیر مقدم کیا

30

لاہور،30اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر آج لاہورپہنچے، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور ائر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کاخیر مقدم کیا۔

 صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔