لنڈی کوتل،31 اکتوبر( اے پی پی) : اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد خان کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خاندانوں پر مشتمل گاڑیوں کا بڑا قافلہ ضلع خیبر لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ قائم انٹری پوائنٹ کیمپ گراؤنڈ میں جمع ہو گیا ہے جہاں سے انہیں طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔