جیکب آباد، 31 اکتوبر(اے پی پی): جیکب آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 60 لاکھ سے زائد مالیت کی سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔
جیکب آباد کے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اعجاز احمد کوسو نے خفیہ اطلاع پر سخت چیکنگ کے دوران کوئٹہ روڈ شمبے شاہ کی قریب سے ایک کوچ رجسٹریشن نمبر BYU-895 سے تلاشی کے دوران 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا ہے، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سامان میں28 عدد بوری اور چھوٹے بڑے پردوں کے رول،05 عدد بوری ریشمی کپڑا اور 04 عدد کپڑا رول،06 چھوٹے بڑے نان کسٹم پیڈ ٹائرز،43 کارٹن ایرانی ولڈنگ راڈ،05 بوری پیراشوٹ کپڑا،04 بوری نیٹ جالیاں،30 کارٹن ایرانی خشک دودھ،10 بوری بادام،02 کارٹن ڈرائی فروٹ،01 بیگ اخروٹ،08 کارٹن ٹافیاں،15 پیس بلینکٹ،03 باکس نان کسٹم پیڈ اسپیئر پارٹس،06 بیگ زپ،07 بیگ پلاسٹک رپ سمیت دیگر سامان شامل ہے، برآمد شدہ تمام سامان قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ صدر پہ درج کردیا گیا ہے۔