چاروں اضلاع میں غیر ملکیوں کے لیے کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں؛کمشنر ملتان

38

 

ملتان،31 اکتوبر (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئرعامر خٹک کی ہدایت پر چاروں اضلاع میں  غیر ملکیوں  کے لیے  کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں ، ملک  میں غیر قانونی طور پر  مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکالے جانے  کے لیے  ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی  ہے ۔

یہ بات انہوں نے غیر ملکیوں کو ملک  سے نکالے  جانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرآرپی اورملتان کیپٹن(ر) سہیل چوہدری بھی موجودتھے۔

کمشنر  ملتان نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ کا غیر قانونی طور پر  مقیم غیر ملکیوں کے لیے  ایکشن پلان تیارکرلیاگیاہے، ڈویژن بھر سے 656 غیر ملکیوں  کو پاکستان سے منتقل کیا جائے  گا۔سپورٹس ہاسٹل ملتان میں غیرملکیوں کے لیے عارضی رہائش گاہوں کا انتظام مکمل ہو گیا ہے ۔پہلے مرحلے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی منتقل کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں زائد المعیاد کاغذات کے حامل غیر ملکی ملک  سے منتقل کئے جائیں گے۔ڈویژن بھر میں  غیر ملکیوں کے عارضی قیام کے لیے  4 پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔تمام غیر ملکیوں کا ریکارڈ ڈیش بورڈ اور مینوئل طریقے سے بھی مرتب کیا جائے گا۔تمام عارضی قیام گاہوں میں سکیورٹی سخت اور ریسکیو 1122، ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پرآرپی اوملتان نے بتایاکہ عارضی قیام گاہوں میں اڑھائی سو سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے۔ پولیس و انتظامی افسران کو فوکل پرسن نامزد کیا گیاہےجوکہ چیک پوسٹ تک ان کے ہمراہ ہوں گے۔