لاہور،31اکتوبر ( اے پی پی ): سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کے والدین میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں میں ویلفئیر فنڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اوراس ذمہ داری کو ہر قیمت پر نبھائیں گے،محکمہ پولیس نے ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجہ، رہائش گاہوں، بچیوں کی شادی، بچوں کی تعلیم اور ملازمت سمیت ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے اہل خانہ کے علاج معالجہ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہداء ، غازیوں اور خصوصی بچوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہے گا ۔