گیپکو کا بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ جاری، 141 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج

14

نوشہرہ ورکاں، 01 نومبر (ے پی پی):گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے جہاں گیپکو کو خسارے سے نکالنے کے لیے بجلی چوری کی روک تھام کا سلسلہ  ایکسین گیپکو محسن علی کی نگرانی اور چاروں ایس ڈی اوز۔مبشر حسین ۔فہد حسین ۔سکندر ریاض اور رئیس الرحمان کی کمانڈ میں عملہ لائن سٹاف  ڈے اینڈ نائٹ مصروف ہیں وہاں با اثر بجلی چوروں کو شکنجے میں لینے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور 55 روز میں چیکنگ کے دوران 141 بجلی چور پکڑے گئے جن کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی جاری ہے جبکہ ماہ ستمبر کے 25 روز میں 71 اور اکتوبر کے مہینہ میں 70 بجلی چور گیپکو اور پولیس ریکارڈ کا حصہ بنے جن سےہزاروں یونٹس کے بھاری ڈیٹیکشن بلوں کی وصولی عمل میں لائی گئی ہے۔

 ایکسین گیپکو محسن علی  کا کہنا ہے کہ بجلی جیسی نعمت انسانی زندگی میں ایک اہم ترین ضرورت کا حصہ ہے اور اس کا استعمال جائز طریقے سے اپنا کر تمام پاور کمپنیز کو مضبوط بنانا  اور بچت کی پالیسی اپنانا وقت کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن جاری ہےاور بجلی چوری کی روک تھام کے لیے بدنام زمانہ دیہات میں گھریلو و کمرشل  میٹر واپڈا کے پولوں پر شفٹ کیے جارہے ہیں۔