صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرلز ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ میں جاری سکیموں کا جائزہ

43

لاہور، یکم نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز پنجاب ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز ویلفئیر میں جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر، کمشنر مائنز اینڈ منرلز ریاض چوہدری اور مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد محکمہ میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ ترقیاتی سکیموں میں مائنز لیبر ویلفئیر گرلز ہائی سکول، خوشاب سکیم، آر او پلانٹ مائنز ویلفئیر ہسپتال ، چک نمبر 119,سرگودھا، انسٹالیشن آر او پلانٹ مائنز لیبر ویلفئیر ہسپتال خوشاب سکیم، واٹر سپلائی اسکیم مائنز لیبر ویلفئیر ڈسپنسری ،سانگھڑ ڈسٹرکٹ تونسہ سکیم، مائنز ورکرز کے بچوں کے لیے تعلیمی وسائل سکیم، کنسٹرکشن آف پارکنگ شیڈ فار مائنز لیبر ویلفئیر گرلز ہائ سیکنڈری سکول، چک نمر 119 سرگودھا سکیم، کنسٹرکشن آف پارکنگ شیڈ فار ایمبولینس اینڈ سٹاف وہیکل سکیم، واٹر سپلائی سکیم تلہ گنگ ڈسٹرکٹ میانوالی سکیم شامل ہیں۔ اجلاس میں نئی اسکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نئی اسکیموں میں ویلفئیر گرلز ہائی سکول ،ڈنڈوت ڈسٹرکٹ چکوال، مائنز لیبر ویلفئیر ڈسپنسری بھرگرا ، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان  سکیم، کنسٹرکشن آف رہائش اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ، ضلع چکوال سکیم شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جاری اسکیموں کی تکمیل بروقت ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ 31 جنوری 2024 تک منصوبے مکمل کئے جائیں ۔ صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز نے کہا کہ فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت ہونی چاہیے ۔ انھوں نے ہدایت دی کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ مزدوروں کے بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بھجوایا جائے ۔ ذہین بچوں کا حق ہے کہ وہ بھی سب کی طرح آگے بڑھیں۔ انھوں نے کہا کہ جو بچے سکول نہیں جا رہے ان کی رپورٹ بناکر پیش کریں۔