ملتان؛ صحت و تعلیم کے شعبوں کی براہ راست مانیٹرنگ، ڈپٹی کمشنر کا ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد کا دورہ

10

ملتان، 02 نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے صحت و تعلیم کے شعبوں کی براہ راست مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ٹاؤن ہسپتال رحیم آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور  مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات کا ذخیرہ بھی چیک کیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول شمش آباد کا بھی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز اور نصاب تعلیم کے حوالے سے چیکنگ گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کے فرنیچر اور لائیٹس کو بہتر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے  موقع پر سکول کے داخلی راستے پر گندگی اور سیوریج کے پانی کو بھی فوری کلئیر کرنے کی ہدایت کی جس پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور واسا حکام نے فوری جگہ کو کلیئر کردیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ گڈ گورننس کے عملی ماڈل کو نافذ کرکے فیلڈ  دوروں  کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ضلعی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مراکز صحت اور سکول چیک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے بھی شہریوں کو ریلیف دیا جارہا ہے۔