اوکاڑہ؛بجلی چوروں کیخلاف مہم میں ابتک 1958لوگوں کو پکڑا گیا ہے ،ایس ای واپڈا جمشید زمان

14

اوکاڑہ،03نومبر(اے پی پی):وزیراعظم ، وزیر توانائی اور چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف جاری قومی مہم کے دوران بجلی چوری کرتے ہوئے 1958لوگوں کو پکڑا  گیا ہے جن میں 1881  کے خلاف ایف آئی آرز درج ہوئیں اور 1191بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2واپڈا ملازمین کو بھی معطل کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارایس ای واپڈا لیسکو جمشید زمان نے  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں جن میں جیل،پولیس،محکمہ صحت اور اریگیشن اور دیگر سے 296ملین کی وصولی سو کی بجائے ایک سو تین فیصد کرنے پر لیسکو کے ریکارڈ میں اوکاڑہ اول نمبر پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف واپڈا کی ٹیموں کی دن رات محنت سے بجلی چوری میں کمی واقع ہورہی ہے،اکتوبر 2022میں1551نئے کنکشن لگائے تھے اور  اکتوبر 2023 میں 8557 نئے کنکشن دئے گئے۔