نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا علی الصبح بیدیاں روڈ انڈرپاس کا دورہ

40

 

لاہور،3نومبر (اے پی پی):نگران  وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ پہنچ گئے اورانڈر پاس پراجیکٹ کادورہ کیا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے پیدل چل کر پورے انڈر پاس کا آخر تک معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا اورانڈرپاس کی اندرونی دیواروں پر ٹائلز لگانے کا کام دیکھا۔انہوں  نے منصوبے کے فنشنگ کے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈانڈرپاس کو چند روز میں ٹریفک کے کھول دیا جائے گا۔ انڈرپاس کھلنے سے اس علاقے میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈرپاس سے یومیہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

 کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ انڈرپاس میں اسفالٹ اور دیواروں پر ٹائلز لگانے کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔