حیدرآباد، 05نومبر(اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام کے تحت داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد گیا۔
زرعی یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ ڈوکری اور خیرپور زرعی کالجز اور سب کیمپس عمرکوٹ میں 4203 سے زائد امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر اور عمر کوٹ میں پہلی بار ایک ہی وقت ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔
حیدرآباد میں 3 ہزار سے زائد، کوئٹہ میں 122، سکر میں 500 سے زائد اور عمرکوٹ میں 550 سے زائد امیدواراں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جس میں 550 خواتین بھی شامل ہیں ۔طلبہ کیلئے 56 اور طالبات کیلئے 9 علیحدہ بلاک قائم کیے گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظام کیے گئے۔