ملتان؛ کیو سپر لیگ 2023ء سیزن تھری میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری

6

ملتان، 05 نومبر (اے پی پی ):کیو سپر لیگ 2023ء سیزن تھری میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں کریسنٹ نے سروو آئل الیون کو 9رنز سے شکست دے دی۔ تین چھکوں چھ چوکوں سے مزین 71رنز پر مشتمل جارحانہ اننگز کھیلنے پر کریسنٹ کے عبدالحسیب ناظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، سمیر منہاس  نے بھی تین چھکوں پانچ چوکوں کی مدد سے  ففٹی اننگز مکمل کرتے ہوئے شاندار 59 رنز بنائے،عالم زیب دو چھکوں دو چوکوں سے تقویت پاتے ہوئے 35رنز بنائے۔جوابی بیٹنگ میں سروو آئل180رنز  جوڑ پائی ۔سدیس کی تین چھکوں چار چوکوں کی مدد سے اور عثمان شفیق کے تین چھکوں پانچ چوکوں کی مدد سے کھیلی گئی 55رنز پر مشتمل یکساں نصف سنچری اننگز بھی ٹیم کی ہار کو جیت میں نہ تبدیل کر سکیں ۔

 امپائرنگ کے فرائض محمد آصف اور محمد  بلال نے انجام دیئے۔مجچ ریفری منظور لطیفی اور  آفیشل سکورر محمد یوسف  تھے۔ چیف آرگنائزر شاہد صدیق کے مطابق ایونٹ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔