اولمپین ارشد ندیم ایشین تمغہ جیتنے  کے بعد میاں چنوں پہنچ گئے، والہانہ استقبال

13

اسلام آباد،02 جون(اے پی پی ): اولمپین ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے  کے بعد میاں چنوں پہنچ گئے، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان کے لیے میڈل جیتا ہمیشہ سجدہ ریز ہوکر اللّٰہ کا شکر ادا کیا،  یہ گولڈ میڈل پاکستانی شہداء کے نام کرتا ہوں۔ جذبے جوان ہیں انشاءاللہ مزید کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ  کامیابی والدین اور پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،  کامیابی میں ان کی محنت اور ان کے استاد کی محنت اور حکومت کا تعاون بھرپور طریقے سے شامل ہے اور اس پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔