رینالہ خورد،06نومبر(اے پی پی):موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورنواحی گاؤں سے طلبہ کو لیکررینالہ خورد آرہاتھا کہ نیشنل ہائی وے پر چک نمبر 23ٹوایل کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل رکشہ الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں دوکمسن طلبہ سمیت دس طلبہ زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خوردمنتقل کردیاہے جبکہ دوطلبہ کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔