لنڈی کوتل، 06 نومبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد خان نےکہا کہ غیرقانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء جاری ہے۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرلنڈی کوتل ارشاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کے دن 05نومبر کو طورخم کے راستے 6584 افراد افغانستان جاچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اعلان کے بعد 11481 خاندان جن میں 88413 بچے، 37131 خواتین، 48814 مرد افعانستان داخل ہوئے ہیں،اب تک 174358 افغانی طورخم بارڈر پر افغانستان جاچکے ہیں، اے سی کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء جاری ہے۔