کوہلو؛ ڈپٹی کمشنر کا سیلاب متاثرہ گورانڈ وڈھ کا دورہ،مختلف مقامات پر روڈ کے متاثرہ حصوں کا جائزہ لیا

8

کوہلو،06نومبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ نے سبی-کوہلو روڈ پر واقع سیلاب سے متاثرہ گورانڈ وڈھ کا دورہ کیا  اور مختلف مقامات پر روڈ کے متاثرہ حصوں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل لئے روڈ کے متاثرہ حصے کی ڈرون ویڈیو ریکارڈ کر کے حکام بالا کو مفصل رپورٹ ارسال کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوہلو عوامی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑنے کوہلو-سبی روڈ پر واقع لیویز چوکیوں کا بھی  علی الصبح دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیرحاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔