اوکاڑہ،07نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عوامی آمد و رفت کی سہولت کے پیش نظر کینال روڈ ٹینک چوک تا اکبر چوک 1.89کلومیٹر روڈ کی کشادگی اور تعمیر و مرمت کے لیے ورلڈ بنک کے تعاون سے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت تقریباً 98 ملین کی رقم سے پانچ ماہ کے عرصہ میں تیار کیے جانے والے روڈ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ روڈ کی کشادگی اور تعمیر و مرمت سے عوامی آمد و رفت کے مسائل میں بہتری آئے گی، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو روڈ کی بیوٹیفیکیشن کے لیے بھی فوری اقدامات کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کامران بشیر ڈوگر،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمرنسیم دیگر متعلقہ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔