گوجر خان، کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کا پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کا دورہ

6

گوجر خان،07نومبر(اے پی پی ):  کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ نے  پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ کا  دورہ کیا۔

بانٹھ کلیام اعوان کے مقام پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو ابتک پروجیکٹ پر جاری کام کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

بریفنگ  میں آئیسکو سوئی نادرن گیس  محکمہ جنگلات آر  ڈی اے سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی ابتک کی کارکردگی سے آگاہی دی۔   کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔  منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی زد میں آنے والے اراضی مالکان کے معاوضوں میں اضافے کے لئے نئے ریٹس کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں گی۔  پنڈی رنگ روڈ کے اطراف میں صنعتی و کمرشل یونٹس کے قیام سے  ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا  ۔ اراضی مالکان کو رقوم کی ادائیگیوں  کے لئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں متعلقہ ادارے کو اس موقع پر چیرمین آر ڈی اے سیف انور جھپہ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکوکارہ  بھی موجود تھے ۔