ملتان ،7 نومبر( اے پی پی ): محکمہ تعلقات عامہ ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی شاہ کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی بھی کرائی گئی۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنوبی پنجاب پی آر عابد نور بھٹی نے کی جبکہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ نے استقبالیہ پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ نوائے وقت فرحان ملغانی،سینئر صحافی مظہر جاوید ،رفیق قریشی،فیاض اعوان ملک عارف کالرو کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں نعیم عاصم،فرقان حیدر،وسیم یوسف ،ارم سلیمی اور سپرٹنڈنٹ اللہ وسایا زاہد بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی نے کہا کہ سید ماجد علی شاہ کی محکمے کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم انسان دوست شخصیت کے باعث صحافی برادری اور رفقاءمیں یکساں مقبول تھے۔ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ڈویڑن سجاد جہانیہ نے کہا کہ تعزیتی ریفرنس سید ماجد علی شاہ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی ادنیٰ کاوش ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ کا ڈش ہر فرد سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔تعزیتی ریفرنس سے سید حماد نقوی،ارشد بخاری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے سنئیر صحافی مظہر جاوید نے خصوصی دعا بھی کرائی۔