غریب افراد کو صحت کی مکمل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ہیلتھ انشورنس پروگرام میں جدت لا رہے ہیں؛ ڈاکٹرندیم جان

11

اسلام آباد،7نومبر  (اے پی پی):نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر  ندیم جان نے کہا  ہے کہ  شعبہ صحت میں ریفارمز متعارف کروا رہے ہیں،  غریب افراد کو صحت کی مکمل مفت  سہولیات  فراہم کی جائیں گی ،ہیلتھ انشورنس  پروگرام میں جدت لا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتےہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور ذیلی اداروں کو ڈیجیٹیلائز کیا جا رہا ہے ،لائسنسنگ اور رجسٹریشن کا سسٹم بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہے ہیں،ڈیجیٹیلائز ڈیٹا فوری طور پر وزارت کو صحت کے مسائل کی حقیقت بتا سکے گا ۔

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر  ندیم جان نے کہاکہ پمز اور پولی کلینک کا پہلا دورہ کیا تو مسائل کا اندازہ لگایا ، بہت سے مریض ہسپتالوں میں ایسے دیکھے جو پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایشو تھے۔ انہوں  نے کہاکہ ایسے افراد جو سرمایہ رکھتے  ہیں  وہ صحت کے لیے معمولی فنڈ کریں ،تمام شہریوں کی صحت کے مسائل کے حل کے لیے حکومت امداد لازمی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات سیکنڈری، ٹریژری لیول پر فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، گزشتہ روز  وزیراعظم نے ایک منصوبے کا افتتاح کیا،پمز میں پہلے دورے پر دیکھا انتہائی رش تھا،پمز مین ایم آئی آر مشینیں نہیں تھی جنریٹرز خراب تھے۔انہوں نے کہا کہ پی پی سینیٹرز بیماریوں کی روک تھام کریں گے،ان سینٹرز میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گے،یہ سینٹرز پرائمری اور سیکنڈری سطح پر صحت کے لئے سہولیات مہیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہیلتھ انشورنس کے پروگرام میں جدت لا رہے ہیں، غریب طبقہ اگر علاج پہ خرچ کریں گے تو کھائیں گے کیا،یہ پروگرام طبقے کے حساب سے مفت ہو گا،مستحق طبقے کے لیے بلکل مفت پروگرام ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ڈبلیو ایچ او کو قائل کر چکے ہیں، ایک ڈیجیٹلائزڈ سکیم بھی متعارف کروا رہے ہیں،لائسنسنگ اور رجسٹریشن کا سسٹم بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہے ہیں، باقی ایجنڈا پوائنٹس کا پروپوزل ہماری طرف سے منظور ہو چکا ہے۔

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر  ندیم جان نے کہا کہ ہماری ڈگری کی وقعت بہتر کیے جانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس اور ذیابیطس کے خاتمے کے لیے وزیراعظم سے منظوری کے بعد افتتاح کروایا جائے گا،دنیا میں ادویات کی کمی کا مسئلہ ہے،شوگر، دل کے امراض کی ادویات کی قلت ہے،ملتان اور پشاور میں انسولین کی زیادہ قلت ہے،صحت کارڈ کے مسائل کو ہم حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو صحت کارڈ کی ضرورت نہیں ہے تو ہم حکومت کا ایک رویے بھی خرچ نہیں کریں گے۔