خانیوال،07 نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایات پر جہانیاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، تھانہ جہانیاں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 57 دس آر کے ضمن میں بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم خان ولد رئیس خان پٹھان کو گرفتار کر کے منشیات فروش سے 09 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔
منشیات فروش کی گرفتاری پر شہریوں نے اظہار اطمینان کیا اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں مہر ریاض سیال اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، منشیات فروشوں کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔