دیر لوئر؛پاک فوج کی جانب سے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کیلئے  کیڈر کورس کا اہتمام  

4

دیر لوئر،09نومبر(اے پی پی ): پاک فوج کیجانب سے ریسکیو 1122 دیر لوئر کے اہلکاروں کی استعداد کار اور علم بڑھانے کیلئے پانچ روزہ کیڈر کورس کا اہتمام کیا گیا ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ابرار علی کے ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تیسری روز  جی سی ایس، فریکچر منیجمنٹ، شاک ، برن انجری اور سپائینل انجری کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ابرار علی نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے  مشترکہ مشقوں  کا سلسلہ جاری رہے گا۔