اوکاڑہ: شہر اور گردونواح میں سموگ اور دھند پھیلنے سے لوگوں کو دشواریاں

7

اوکاڑہ ،10 نومبر 23(اے پی پی ):اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں سموگ اور دھند پھیلنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے صبح کے وقت ایم اے جناح روڈ، بے نظیر روڈ،علامہ اقبال روڈ،ریلوے اسٹیشن روڈ، دیپالپور روڈ،فیصل آباد روڈ، اکبر روڈ، سکندر روڈ،جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں سموگ اور دھند پھیلنے  سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے وہاں سکولوں کے بچوں اور دفاتر میں جانے والے افراد متاثر ہوتے ہیں۔سموگ میں اضافے کی وجہ سے بچے اور بوڑھے الرجی، آنکھوں، گلے اورجلد سمیت سانس کی تکالیف میں مبتلا ہورہے ہیں تاہم فصلوں کی باقیات کو جلانے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے متحرک ہیں۔