جوہرآباد؛ پہلا چودھری عطاءاللہ میموریل نیزہ بازی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

37

 

 

جوہرآباد،12 نومبر (اے پی پی ):پہلا چودھری عطاءاللہ میموریل نیزہ بازی ٹورنامنٹ سلطانیہ اعوان انٹر نیشنل گراؤنڈ ہموکہ موڑجوہرآبادمیں اختتام پذیر ہو  گیا ہے، نیزہ بازی ٹورنامنٹ مین صوبائی سطح کے مشہور نیزہ بازی کلبون کی ٹیموں کے  400گھوڑ سواروں  نے شرکت کی اوراپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

نیزہ بازی ٹورنامنٹ دیکھنے  کیلئے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے، نیزہ بازی ٹورنامنٹ کے موقع پر علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے  کیلئے  فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

آخر مین مہمانان خصوصی جھامرہ شریف کے  پیر سید شفقت عباس ، کوٹ گلہ شریف  کے پیر سیدمحمودالحسن شاہ ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھانے کامیاب نیزہ بازوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چودھری عبدالمنان نے بتایا کہ آئندہ ہرسال چودھری عطاءاللہ میموریل نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔