آٹھویں تھل جیپ ریلی تیمور خواجہ نے جیت لی، خواتین ریسرز میں سلمی مروت بازی لے گئیں

46

 

ملتان،12 نومبر (اے پی پی):آٹھویں تھل جیپ ریلی تیمور خواجہ نے جیت لی،خواتین ریسرز میں سلمیٰ مروت بازی لے گئیں،گزشتہ سال کے چیمپئن  معروف ریسر میر نادر مگسی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے،صاحبزادہ سلطان گاڑی خراب ہونے کیوجہ سے ہار گئے۔

آٹھویں تھل جیپ ریلی2023ء کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پری پیئرڈ کی اےکیٹگری میں تیمور خواجہ تیز رفتاری اور مہارت کے بل بوتے پر پہلے نمبر پر رہے،شہریار خان نے بی کیٹگری میں پہلی ،بیورخ مزاری نے سی کیٹگری میں اور عمر اقبال کانجو نے ڈی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،خواتین ریسرز میں سلمیٰ مروت سب سے آگے رہیں۔

پری پیئرڈ اے کیٹگری میں تیمور خواجہ نے  195کلومیٹر کا سفر دوگھنٹے 24منٹ 36سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پری پیئرڈ اے کیٹگری میں مقصود خاکوانی نےدوسری پوزیشن حاصل کی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 50منٹ اور25سکینڈ میں طے کیا ، تیسری پوزیشن موٹرریسر شیراز قریشی نے حاصل کی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ3گھنٹے 06منٹ 46سکینڈ میں طے کیا ۔پری پیئرڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر ریسر شہریار خان آئے ، انہوں نے فاصلہ دوگھنٹے 25منٹ اور33سکینڈ میں طے کیا ، دوسرے نمبرنعمان سرانجام آئے اور مقررہ فاصلہ انہوں نے دوگھنٹے 30منٹ 16سکینڈ میں مکمل کیا ۔اس کیٹگری میں تیسرے نمبر پرارباز خان آئے،انہوں نے ٹریک 2گھنٹے 32منٹ اور 15سکینڈ میں طے کیا۔سی کیٹگری میں بیورخ مزاری اول آئے ،انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 43منٹ 31سکینڈ اور دوسرےنمبر پر آنے والے ڈاکٹر حارث خان نے فاصلہ 2گھنٹے53منٹ38سکینڈ میں طے کیا ،اس کیٹگری میں خواجہ فخر تیسرے نمبر پر آئے۔ انہوں نے یہ فاصلہ 3گھنٹے 12منٹ 56سکینڈ میں مکمل کیا۔ڈی کیٹگری میں عمر اقبال کانجو اول آئے ، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے41منٹ 50سکینڈ ، دوسرےنمبر پر آنے والے ریسر تاج خان مہر نے فاصلہ 2گھنٹے 43منٹ 21سکینڈ میں مکمل کیا ،تیسر ےنمبر پر آنے والے شکیل نے فاصلہ 2گھنٹے 53منٹ سات سکینڈ میں طے کیا ۔

خواتین کی پری پیئرڈ کیٹگری  ریس میں سلمیٰ مروت فاتح رہیں، انہوں نے مڈ پوائنٹ تک ریس ایک گھنٹہ31منٹ اور49سکینڈ میں مکمل کی اس ریس میں دینا پٹیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور انہوں نے ٹریک ایک گھنٹہ33منٹ اورنوسکینڈ میں مکمل کیا،تیسری پوزیشن سیدہ ردا زینب نے حاصل کی اور فاصلہ ایک گھنٹے51منٹ اور14سکینڈ میں مکمل کیا۔

فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔