اسلام آباد، 12 نومبر(اے پی پی ): ارتضی حسین نے 16واں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کپ 2023 جیت لیا ہے،16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر گالف کپ 2023 کی اختتامی تقریب کا مارگلہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سربراہ پاک بحریہ نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر مارگلہ گرین گالف کلب کی انظامیہ، منتظمین اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔ گالف کپ میں پاکستان بھرسے تقریباً 300 گالفرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا جن میں مین امیچرز، لیڈی امیچرز، سینئرز اور جونیئرز شامل تھے۔