دریا خان؛  ڈکیتوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں، 5  گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

8

دریاخان،13 نومبر(اے پی پی): پولیس نے موٹر سائیکل و رکشہ چوروں ،ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 05  گینگ گرفتار کر لیے ہیں اور گرفتار ملزمان سے 132موٹر سائیکل 2 چوری شدہ رکشے برآمد کر لی ہیں۔

  پولیس  نے  جدید ٹیکنالوجی اور روایتی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے  متعدد موٹر سائیکل چور گینگ، آصف گینگ تھانہ سٹی بھکر، اکرام گینگ تھانہ دلے والا،دلاور گینگ تھانہ صدر بھکر،تیمور گینگ تھانہ کلورکوٹ  جاوید جیری ،شاہزیب پٹھان گینگ سٹی دریا خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس نے ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے اور چوری شدہ موٹر سائیکل ، رکشے  اصل مالکان کے حوالے کیے۔ ڈی پی افس بھکر میں ایک تقریب حوالگی  شہریوں نے چوری شدہ موٹر سائیکل حاصل کر کے خوشی کا اظہار کیا اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 اس موقع پر ڈی پی او محمد نوید کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، موٹر سائیکل چونکہ غریب لوگوں کی سواری ہے جب یہ چوری ہو جاتا ہے تو اس کے گھر کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور میری  اولین ترجیح میں شامل تھا کہ یہ چوری شدہ موٹر سائیکل جلد از جلد  ریکور کر کے ان کے  اصل مالکان کے حوالے کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔