میرپورخاص : سینٹرل جیل میں ہندو برادری کے قیدیوں کے لیئے ” دیوالی مبارک ” کے نام سے پروگرام کا انعقاد

5

 

میرپورخاص،13 نومبر(اے پی پی):ہندو برادری کی جانب سے ملک  بھر میں پیرکو(آج) اپنا دیوالی کاتہوار  منایا    جا  رہا  ہے ۔سینٹرل جیل میرپورخاص میں ایس ایس پی سینٹرل جیل شہاب الدین صدیقی کی جانب سے جیل میں 85 ہندوں برادری سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کے لیئے   ”  دیوالی مبارک ” کے نام سے پروگرام  کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میِ غزہ فلسطین میں یہودیوِں  کی جانب سے ظالمانہ  سفاک  دہشتگردی  کارروائیوں میں بچوں بزرگوں خواتین کو شہید کرنے مساجد مدارس کو شہید کرنے،  اسپتالوں اسکولوں کو بموں سے اڑانے پر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرکے احتجا کیا گیا اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے قدیوں کو خصوصی پوجا  کا موقع دیا گا اور ان میں مٹھائیاں کیک تقسیم کیئے گئے۔

 ایس پی سینٹرل جیل شہاب الدین صدیقی نے ایک بزرگ   قیدی رتن لال کو اپنے ساتھ بٹھا کر انکی عزت افزائی کی اور کہا کہ قیدی ہمارے پاس اولاد اور  ورثاء کی کی طرح ہوتے ہیں جیل ایک اصلاح کا گھر ہے یہاں  اچھا  برتاؤ ہوگا  تو باہر نکل کر و قیدی معاشرے کا ایک بہترین پاکستانی بن سکتا ہے۔

اس موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے ہندو برادری کے قیدیوں   کیلئے   خصوصی طعام  کا اہتمام کیا گیا۔ بعد میں ہندو برادری کے قیدیوں کو پورا دن ایک باریک میں رکھ کر خصوصی پوجا اور اپنے مذھبی تہوار دیوالی کو منانے کا بھرپور موقع دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ  ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر سلیم شیخ،  اسسٹبٹ سپریڈنٹ آف پولیس سینٹرل جیل میرپورخاص عظیم تھیبو اور جیلر حمزہ بھی موجود تھے۔