لاہور 13 نومبر ( اے پی پی ):صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چھبیسواں اجلاس ہوا چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں مختلف سیکٹر ز کی 5ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی 5ترقیاتی سکیموں کیلئے 7ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کیے گئے جن میں ساہیوال میں رائل ہوٹل تا سرور چوک بائی پاس کی تعمیر کیلئے 1ارب 66کروڑ 77لاکھ منظور کیے گئے گوجر خان میں سوہاوا چکوال روڈ تا کھول حمید روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 53کروڑ 7لاکھ گجر خان تا پیر پھلال روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1ارب 40کروڑ 84لاکھ فیصل آباد میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 66کروڑ 85لاکھ ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کی ڈویلپمنٹ اور بحالی کیلئے 2 ارب 80کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران شریک ہوئے۔