ڈیرہ غازی خان،15 نومبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلاء، غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اقدامات اورتھریٹ الرٹس اور بجلی چوری کےخلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجادحسن خان نے جملہ ضلعی سربراہان کو احکامات جاری کیئے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کے انخلاءکے حوالے سے جاری آپریشن میں تیزی لائی جائے اور ہولڈنگ سنٹرز کے سخت سیکیورٹی کےانتظامات کیے جائیں، سرچ آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ ہولڈنگ ایریاز میں منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حساس مقامات ، غیر ملکی شہریوں بلخصوص چائینز شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی نقل و حرکت کے دوران سخت سکیورٹی یقینی بنائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریجن بھرمیں امن وامان کو قائم رکھنےکےلیے دیگرقانون نافد کرنے والے اداروں کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ اور مکمل کوارڈینیشن رکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں واپڈا کے عملہ کی مکمل معاونت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔
اجلاس کے دوران کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف جاری مہم میں ریکوری کی شرح میں اضافہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ واپڈا حکام کے ساتھ ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست امن و امان کے قیام کےلئے اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے جس کےلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ،ڈپٹی کمشنرز، سکیورٹی ایجنسیز کے ڈویژنل سربراہان ،میپکواور نادرا کے افسران نے شرکت کی ۔











