ملتان ،15 نومبر( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم کی اپ گریڈیشن کی 3 ارب روپے کی سکیم منظور کی جاچکی ہے۔قلعہ پر موجود سرکاری دفاتر میٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی عمارت میں منتقل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے 38مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کےافسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمشنر ملتان آفس میں اوپن ڈور پالیسی نافذ ہے،انتظامیہ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،اداروں کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عامر خٹک نے کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.اپنے کیرئیر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔ڈویژن کہ ترقی و خوشحالی اور خوبصورتی کیلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔صحت کے منصوبوں کی تکمیل پر حکومت پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔کارڈیالوجی،کڈنی ہسپتال، نشتر یونیورسٹی و ہسپتال، برن سنٹر موجود ہیں۔نشتر 2،مدر چائلد کئیر ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی ممکن ہو پائے گی۔ نشتر ہسپتال میں سرائے مکمل، کارڈیالوجی ہسپتال میں سرائے تعمیر کیا جارہا۔خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی خدمات کے اعتراف کیلئے عملی اقدام کئے جارہے ہیں۔آرٹس کونسل کی تزین و آرائش، ٹی ہاوس کو فنڈز فراہم کئے گئے۔
ڈی سی ملتان کیپٹن ر رضوان قدیر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی تفصیلی صفائی کروائی جارہی،تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا۔جنرل بس سٹینڈز کی صفائی ستھرائی، اپ گریڈیشن بارے کام کیا جارہا ہے۔اجلاس میں انتظامی افسران، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔وفد نے کمشنر عامر خٹک کو شیلڈ پیش کی جبکہ کمشنر عامر خٹک نے وفد کو سونیئر دیا۔