بہاولنگر؛ پولیس کی مختلف کارروائیوں ، 717 ملزمان گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

31

بہاولنگر،15 نومبر(اے پی پی): پولیس  نے  مختلف کارروائیوں  میں  399مجرمان اشتہاری ،318عدالتی مفروران اور 6سرگرم گینگ کو گرفتار  کر لیا ہے   جبکہ  بھاری مقدار میں منشیات ، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی و دیگر برآمدگی کی گئی اور 01کروڑ 74لاکھ26ہزار سے زائد کا  مال مسروقہ  برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا  گیا۔

 ڈی پی او  نصیب اللہ خاں  کی زیر قیادت بہاولنگر پولیس کی مثالی کارکردگی، جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ  کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات، 41موٹر سائیکل ،01کار،01ٹریکٹر ،12رکشہ ،58مویشی 01پیٹر ودیگر برآمدگی  28 لاکھ 41 ہزار ہے  جبکہ ضلعی پولیس نے 6سر گرم گینگ کے 08 ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 28لاکھ20ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔۔

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے100ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے03کلاشنکوف ،06رائفلیں،14بندوقیں /رپیٹر، 77پسٹل/ریوالور اور 312روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 47کلو590گرام چرس،3کلو 240گرام ہیروئن،2851لیٹر شراب،148گرام آئس،407 لیٹر لہن ،12چالوبھٹیاں،18من بھنگ قبضہ پولیس میں لی گئی۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن  میں  318عدالتی مفروران کو پابند سلاسل کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ  ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے، عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔