چترال،16نومبر(اے پی پی): موسمیاتی تبدیلی کے رونما ہونے کی وجوہات اور اس کے منفی اثرات پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ چترال کے عوام کو کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے ثکیلیے متبادل ایندھن کے طور پر سستی بجلی یا گیس فراہم کی جائے تاکہ جنگلات پر بوجھ کم ہوسکے اور یہاں کے لوگ قدرتی آفات کے نقصانات سے بچ سکیں