اوکاڑہ؛ ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی سیل، ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

49

 

اوکاڑہ ، 18 نومبر(اے پی پی ):حساس ادارے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے ٹیم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر نجی مارکی میں چھاپہ اور  شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر مارکی کو سیل کر دیا  اور  مارکی مالکان کو ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات پرون ڈش پر سختی سے عمل کروایا جائے گا اورخلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔