ملتان،19نومبر(اے پی پی):پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،چیک پوسٹ بوعہ پور پر پولیس خدمت سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ریجنل آفسیر ہما نصیب، ڈسرکٹ آفسیر ملتان رانا ظہیربابر پوسٹ انچارج سب انسپکٹر عثمان احمد و دیگر نے افتتاح کیا۔
پٹرولنگ چیک پوسٹ بوعہ پور پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب راوعبدالکریم اور ڈی ائی جی ڈاکٹر اطہر وحید پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور کی ہدایت پر پٹرولنگ چیک پوسٹ بوعہ پور پر پولیس خدمت سنٹر کا باقاعدہ سے افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر ریجنل آفسیر ہما نصیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت سنٹر سے شہریوں کو مفت و باعزت سہولیات مہیا کی جائیں گی انھوں نے کہا کہ ایف آئی آر کی نقول، گمشدگی کی رپٹ،کرائم رپورٹ ،خواتین پر تشدد کی رپورٹ، کرایہ نامہ اور رجسٹریشن آف پرائیویٹ ایمپلائی اورڈرائیونگ لرنینگ لالسنس کی سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے ملتان ریجن کی 58 پٹرولنگ چوکیوں پر خدمت سنٹر پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔خدمت سنٹر پر کوئی بھی اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہو کر تمام سہولیات حاصل کر سکتا ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس کے خدمت سنٹر کی سہولت کو خوش آئندہ قراردیتے ہوے کہا ہےکہ اس سے نہ صرف لوگوں کا وقت بچے گا بلکہ سفری تکلیف کا سامنا بھی نہیں ہوگا۔اس موقع پر شہری ملک سجاد بپی نے کہا کہ پی ایچ پی پولیس کی طرف سے بوعہ پور پٹرولنگ پوسٹ پر پولیس خدمت سنٹر کا آغاز احسن اقدام ہے۔مجھے اپنے مقدمے کی کاپی ایک منٹ میں باعزت طریقے سے مل گئی ہے جس سے میں پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
افتتاحی تقریب میں ریجنل سٹاف،ڈسرکٹ ملتان سٹاف ودیگر نے شرکت کی۔