سرگودھا، 19 نومبر(اے پی پی):قینچی موڑ حسن پلازہ میں فوڈ پوائنٹ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا سید توقیر حیدر کاظمی اور اسٹیشن منیجر اے پی پی سرگودھا مخدوم شاہ لطیف قریشی نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ فوڈ پوائنٹ پر شہریوں کو اچھا اور معیاری فاسٹ فوڈ کھانے کو ملے گا۔اس موقع پر فاسٹ فوڈ کے مالک بلال اشرف وڑایچ کو پی ایچ اے کے زیر اہتمام ہونے والے 7 روزہ لوگ میلے میں اپنا فوڈ پوائنٹ لگانے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پراسٹیشن منیجر اے پی پی سرگودھا مخدوم شاہ لطیف کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے شہری اچھا کھانے کے شوقین ہیں اگر فوڈ پوائنٹ نے اپنا معیار برقرار رکھا تو شہریوں کی طرف سے اچھا رسپانس ملے گا جبکہ فوڈ پوائنٹ کے مالک بلال اشرف کا کہنا تھا کہ معیاری اور تازہ کھانا لوگوں کو مہیا کرنا ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے۔
فوڈ پوائنٹ پر آئے لوگوں نے کھانے کے معیار اور ذائقے کو سراہا۔