ملتان،19 نومبر(اے پی پی ): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں اتوار کو یہاں ملاقا ت کی ہے ۔ ملاقات میں وفد نے ہسپتالوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ، جس پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔











