خانیوال ،20 نومبر (اے پی پی ):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر آئندہ عام انتخابات کیلئے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاریاں شروع کردیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت اس ضمن میں جائزہ اجلاس میں ڈی پی او رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سردار مظہر حسین،اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،سی ای او ہیلتھ آرٹی اے،محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی-اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا-ڈپٹی کمشنر کا شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھاکہآئین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے قومی فرض کی ادائیگی کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرینگے-پولنگ سٹاف کی تعیناتی کے لئے تمام ورک مکمل کرلیا گیا ہے-انہوں نے سیکرٹری آرٹی اے کو ٹرانسپورٹیشن پلان رواں ہفتے فائنل کرنے بھی ہدایت کی-ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیاجائیگاضلع کے تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائیگی-ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سردار مظہر حسین نے بتایا کہضلع کے 4 قومی اور 8 صوبائی حلقوں کے لئے 1452 پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے جائینگے-جنرل الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق تیار ہے جو کہ الیکشن شیڈول کے ساتھ جاری کردیا جائے گا-