ڈی جی خان؛جرائم پر موثر انداز سے قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او احمد محی الدین

48

 

ڈیرہ غازی خان ،20 نومبر( اے پی پی ): ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین نے کہا ہے کہ جرائم پر موثر انداز سے قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے،ایک ماہ کے دوران پولیس نے 13بدنام زمانہ گینگز کے ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں جرائم کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور ایکشن لینے کا خصوصی ٹاسک دیاگیا،جس پر ایک ماہ کے دوران ڈیرہ غازیخان پولیس نے کریمنل کا محاسبہ کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی میں ملوث بدنام زمانہ 13گینگز شانی وڈانی گینگ،عنصر کیشانی گینگ،فلک سلطان سمیجہ گینگ،کریم نواز داجلی گینگ،رشید کنیرا گینگ،فروزی جیانی گینگ،آصف بجرانی گینگ،دلاوری گینگ،فروزی سیکر گینگ،تصور ممدانی گینگ،بلال عرف بلالی ملیانی گینگ،اسماعیل چانڈیہ گینگ اور الطاف کھوسہ گینگ کے کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کرلیا گیا ۔

ڈی پی او نے کہا کہ اس مال مسروقہ میں 70تولہ طلائی زیورات، 3کاریں، 2سولرپلیٹس ،1گائے، 9بکریاں،41 موٹرسائیکل ،11 موبائل،1 رکشہ وغیرہ کے علاوہ1کروڑ 73 لاکھ 65 ہزارروپے نقد رقم ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پشہ اور شر پسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےاور ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان الرٹ ہیں۔