بٹگرام ،21 نومبر (اے پی پی ): الائی آشاڑبن کے علاقے میں بنہ جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گاڑی میں زخمی مسافروں میں سے پانچ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق گاڑی حادثے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔