حیدرآباد ، 21 نومبر(اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے 1025 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس ضمن میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے سینیٹ ھال میں اسکیم کی افتتاحی تقریب کے دوران انڈرگریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری پروگرامز کے 40پوزیشن ھولڈر طلبا و طالبات میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ دنیا میں اب قابلیت میں آئی کی بڑی مداخلت ہے، جبکہ زراعت میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے درگذر نہیں کیا جاسکتا، جبکہ پریسیشن ایگریکلچر، کلائیمیٹ سمارٹ ایگریکلچر، جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، ڈرون ٹیکنالوجی، ڈجیٹل مارکیٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ترقی میں لازمی کردار ہے، لہٰذیٰ زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کو اس جدید دور سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے کہا ہم اس وقت ڈجیٹلائیزیشن اور یہ مقابلاجاتی دور سے گزر رہے ہیں، اور پوری دنیا ہمارے گریجوئیٹس کیلئے ایک مارکیٹ ہے، شرط یہ ہے کہ وہ خود کو اتنا قابل بنائیں،۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہونے والی تحقیق، تجربات، ایجادات اور مسائل کا حل موجود ہے، اور اس پر رسائی کیلئے طلبہ کو آئی ٹی سے واقف ہونا پڑیگا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ٹریننگ سینٹر کے ڈئریکٹر جاوید علی میمن نے کہا کہ ایچ ای سی نوجوانوں کو جدید ضروریات سے آراستہ کر رہی ہے، تدریس اور تحقیق میں مختلف مواقع اور کھیلوں میں مصروف رکھنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے سندھ کے ریجنل ڈئریکٹر منظور علی رند نے کہا کہ اس اسکیم میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں، اس سے قبل 2013 میں وزیر اعظم یوتھ اسکیموں میں کل پانچ لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ دو مرحلوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ موجودہ اسکیم میں سندھ کے طلبہ کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔











