لاہور؛کمشنر کا ایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ، شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا

22

 

لاہور،21نومبر  (اے پی پی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈ ی اے نے ون ونڈوسیل کے تمام کاؤنٹرز پر تعینات عملہ کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔ون ونڈوسیل پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے فیڈ بیک لیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ، پراپرٹی ٹرانسفر اور این او سی کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ محمد علی رندھاوا  نے ون ونڈوسیل پر صبح کی شفٹ میں موصول کی گئی درخواستوں و انکے رسپانس کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر ون ونڈو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے ون ونڈوسیل پر منگل سے جمعہ چار روز کے لیے جوہر ٹاؤن سے متعلقہ کیسز کی پراسسنگ عارضی طور پر بند کی گئی ہے،جوہر ٹاؤن سکیم کے پورے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن آئندہ چند دن میں مکمل کر لی جائے گی،آئندہ پیر سے جوہر ٹاؤن سے متعلقہ کیسز کی پراسسنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سکیموں کے ریکارڈ کی شفٹنگ سے ون ونڈوسیل کے پراسیسنگ ٹائم میں مزید کمی آئے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایس ڈی یو کلیم یوسف، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر ون ونڈو سیل رافعہ نذیر اور چیف سکیورٹی آفیسر احمد فراز  بھی موجود تھے۔