پیداوری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی قوانین پر توجہ دینا ہو گی؛ نگران صوبائی وزیرابراہیم حسن مراد

27

 

لاہور،21 نومبر(اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پیداوری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی قوانین پر  توجہ دینا ہو  گی، افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے  منگل کو یہاں  ایک   اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل لائیو سٹاک ڈاکٹر آ صف ساہی نے بھی شرکت کی ۔

رجسٹرار اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اقبال کی صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی ایل بی ایس اے ایکٹ 2014 کے تحت 2014 میں قائم کی گئی تھی۔افزائش نسل کی خدمات ،ملک میں مقامی جینیاتی وسائل کا تحفظ اور ترقی کی اسکا مقصد ہے۔ اتھارٹی کا کردار پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے معیارات طے کرنا ہے۔

 رجسٹرار اتھارٹی نے بتایا کہ ایل بی ایس اے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ساہیوال کیٹل بریڈرز ، بفیلو بریڈرز اور برہمن بریڈرز ایسوسی ایشنز کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے ۔

صوبائی وزیر نے نسل کی بہتری اور افزائش نسل کے ضوابط پر توجہ دینے پر زور دیا اور کہا کہ  پیداوری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی قوانین پر توجہ دینا ہو گی۔افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔  افزائش نسل کی خدمات کے معیار اور معیار کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ  ایل ایس بی اے پنجاب بھر میں قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کیا جائے اور فیلڈ سٹاف کی ہفتہ وار رپورٹ اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے، ایل ایس بی اے کمرشل ماڈل کو تبدیل کرے ۔