نارووال؛ جنرل الیکشن 2024کےحوالے سے اجلاس،الیکشن افسران کے کوائف کا جائزہ لیا گیا

47

نارووال، 22نومبر(اے پی پی): چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پرجنرل الیکشن 2024کےحوالےسے اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی روم ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عرفان حمید نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن  کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے افسران اوراہلکاروں کے کوائف کے اندراج کے حوالے سے جاری کردہ نئے فارم کوفوری طورپرمکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔