پتوکی،22 نومبر (اے پی پی)چائے بنانے والے کا بیٹا بنا نیشنل چیمپئن، باکسنگ کی دنیا میں ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ذیشان علی کا تعلق حبیب آباد سے ہے انتھک محنت سے گولڈ میڈل کے ساتھ ساتھ درجن بھر میڈل حاصل کیے۔
حبیب آباد سے تعلق رکھنے والے محنت کش ہوٹل والے کا بیٹا بنا نیشنل چیمپئن ، مختلف گیمز میں درجن بھر میڈلز اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد 3 بار نیشنل چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔
ذیشان علی کا کہنا تھا عوامی نمائندوں اور موجودہ حکومت سے میں اپیل کرتا ہوں حبیب آباد شہر جو کہ 50 ہزار آبادی پرمشتمل ہے جس میں نہ کوئی کھیلنے کا گراؤنڈ نہ کوئی سہولت ہے ہم نے تو در بدر کی ٹھوکریں کھا کر کامیابی حاصل کر لی اور کہاجن شہروں میں کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں ان شہروں میں ہسپتال ویران ہوتے ہیں لہذا رانا سکندر حیات سے گزارش ہے کہ وہ خود بھی سپورٹس مین ہیں وہ نوجوانوں کا بھی خیال کریں، انہیں کھیلنے کے لیے گراؤنڈ مہیا کریں۔
اس موقع پر ذیشان علی کے استاد محترم اور اہل محلہ کا کہنا تھا ذیشان علی نے بہت محنت کی ہے دن رات جدوجہد سے اپنے علاقے کا اور اپنے سکول کا نام روشن کیا ہے ہمیں فخر ہے ذیشان پر جنہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے باکسنگ میں گولڈ میڈل اور بہت سے اعزاز اپنے نام کیے،