زیتون کے تیل کی انڈسٹری میں معیار بارے بیداری کیلئے مقابلہ کا انعقاد

28

 

اسلام آباد،26 نومبر(اے پی پی ):زیتون کے  تیل کی انڈسٹری  میں معیار  کے بارے  میں  بیداری  پیدا کرنے   کیلئے  مقابلہ کی تقریب  کا  انعقاد کیا  گیا، جس میں زیتون کے  کاشتکاروں نے حصہ لیا  اور تقریب کے آ خر  میں شاندار کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر عالمی یوم زیتون واک کا اہتمام بھی کیا گیا، واک میں شریک شرکاء نے زیتون کی کاشت کی عالمی اہمیت اور صحت، زراعت اور ماحولیات پر اس کے مثبت اثرات پر زور دیا۔