لاہور 27 نومبر ( اے پی پی ) سیف سٹی کا ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاون جاری سیف سٹی نے کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والے قانون شکن نوجوان گرفتار کروا دئیے۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے دوران سرویلنس کیمروں کے ذریعے مختلف مقامات پر ون ویلرز کو دیکھا اور سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے کم عمر ڈرائیورز ، ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی۔
ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلز قبضے میں لے لی گئیں۔پولیس ون ویلرز ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 5085 مقدمات ، گاڑیاں تھانوں میں بند کروا چکی ہے۔
ترجمان سیف سٹی نے کہا کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔شہری ون ویلنگ کی شکایت فورا 15 پر کریں۔