سینئر ممبر نبیل جاوید کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں آئی ٹی اصلاحات کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

96

 

لاہور، 27 نومبر ( اے پی پی ): سینئر ممبر نبیل جاوید کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں آئی ٹی اصلاحات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈی جی پی آئی ٹی بی کی جانب سے نبیل جاوید کو پراجیکٹس میں پیش رفت پر بریفننگ دی گئی۔ نبیل جاوید نے لینڈ مینجمنٹ سسٹم ،سیٹلمنٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ ایکوزیشن سسٹم میں بہتری کاجائزہ لیا۔ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے پلس پراجیکٹ میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ایس ایم بی آر نے ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی کو جاری پروجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی لینڈ ایکوزیشن ای لائبریری اور دیگر میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔نبیل جاوید نے آئی ٹی بیسڈ لینڈ مینجمنٹ رجسٹریشن سسٹم کا جائزہ لیا اور کہا کہ شہریوں کی جائیداد کو محفوظ اور نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایم بی آر نے ای لائبریری کا جائزہ لیا اور ریونیو کی ویب سائٹ پر تمام تر ڈیٹا اپلوڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا اعتماد شفافیت سے ہی بحال کیا جا سکتا ہے محکمانہ امور میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔نبیل جاوید نے پی آئی ٹی بی کو درپیش مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ڈیجیٹیلائز یشن دور جدید کا اہم ترین تقاضا ہے۔